قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی ،وزیردفاع

قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی ،وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (اے این این)وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسی سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا،قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت اور امراض قلب کے یونٹس کا افتتاح کیا۔پرویز خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف فضول معاملات کے پروپیگنڈے کے ذریعے واویلا کررہی ہے جبکہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے انتھک اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ قوم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کودیے گئے مینڈیٹ کا احترام کرے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے قانون سازی بھی شروع کردی ہے۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ قوم جلد حکومت کی فلاح وبہبود پرمبنی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی۔
وزیر دفاع

مزید :

صفحہ آخر -