ہر مسلمان کو حرام قرار دی گئی چیزوں سے بچنا چاہئے،پروفیسر اسلم
لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ایمان کیلئے شراب کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا جن چیزوں کو شریعت نے حرام قرار دیا ہے۔ ان سے بچنا چاہئے انہوں نے کہا کہ شیطان تمہارے اندر عداوت اور بغض ڈالنا چاہتا ہے۔ اس لئے شیطانی کاموں سے بچو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرتے رہو۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 1925میں شراب پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن بعدازاں دو سال بعد اس سے پابندی اٹھا لی گئی، شیطان انسان کی عقل پر پردھا ڈالتا ہے اور گمراہ کر کے برائی کی طرف راغب کرتا ہے اس لئے اہل ایمان کو شیطان سے بچنا چاہئے صرف اللہ تعالیٰ اور اس ک رسول ﷺ کی اطاعت کرنی چاہئے کیونکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانا ہغے اور اپنی زندگی کا حساب دینا ہے۔