پی آئی اے کے1کروڑ86لاکھ کے ٹکٹ مفت دیئے جانے کا انکشاف

پی آئی اے کے1کروڑ86لاکھ کے ٹکٹ مفت دیئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کی جانب سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی مفت ٹکٹیں اور سفری سہولیات فراہم کرنیکا انکشاف کیا گیا ۔ موصول دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے مفت ٹکٹیں امیج بلڈنگ کے نام پر دی گئیں۔دستاویزات کے مطابق جنوری 2018 سے اگست 2018 تک پی آئی اے کی ٹکٹوں پر 3 سو 34 مسافروں نے مفت سفر کیا جن کی مد میں ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق امیج بلڈنگ کے نام پر 87 لاکھ 95 ہزار 9 سو 20 روپے کے مفت ٹکٹوں کے تحت من پسند افراد کو مفت سفری سہولیات دی گئیں۔دستاویزات کے مطابق جاری کی گئیں مفت قومی ایئرلائن کی سوشل میڈیا ٹیم اور بیشتر مختلف تنظیموں کو جاری کی گئیں۔

پی آئی اے ٹکٹس

مزید : صفحہ آخر