بھارت کے پاس پاکستان سے مذاکرات کے سوا چارہ نہیں ،خورشید قصوری

بھارت کے پاس پاکستان سے مذاکرات کے سوا چارہ نہیں ،خورشید قصوری

لاہور ( این این آئی) بھارت کو بالآخر پاکستان سے مذاکرات کرنے ہی پڑیں گے کیونکہ اس کے علاوہ کو ئی چارہ نہیں ہے ،بھارت میں انتخابات کے بعدجو پارٹی حکومت بنائے گی اس کو مذاکرات بحال کرنا ہوں گے ۔’’بھارتی انتخابات اور جنوبی ایشیا میں امن کا امکان‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پینل مباحثے میں شریک سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی رابطوں کے ذریعے پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے ۔ کرتارپور راہداری کھولنے جیسے اقدامات سے ہی پائیدار امن لایا جاسکتا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر کے پروفیسر ڈبیش آنندنے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان مخالف سیاست بی جے پی کو کام نہیں آئے گی ۔

مزید : صفحہ آخر