پیپلزپارٹی کا پنجاب میں پارٹی متحر ک کر نے کا فیصلہ،کنونشنز کا اعلان

پیپلزپارٹی کا پنجاب میں پارٹی متحر ک کر نے کا فیصلہ،کنونشنز کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو متحر ک کر نے کا فیصلہ کر لیا ،صوبے بھر میں کنونشز منعقد کیے جا ئیں گے۔پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے ای سی ایل کا مسئلہ ہے، وفاقی کابینہ اپنے آپ کو آئین کے تابع نہیں سمجھتی اسی لئے اس جماعت کے لیڈر اور وزرا ء آئے روز توہین عدالت اور توہین عوام کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کی بہن ملک میں ڈاکے مارتی ہے اور بھائی دنیا میں مانگتا پھرتا ہے ،پنجاب بھر میں کنونشنز کرنے جا رہے ہیں اسی ہفتے میں پنجاب کا انفارمیشن بیورو مکمل کر کے کنونشنز کا اعلا ن کریں گے،دوسری طرف پی پی وسطی پنجاب کے شعبہ اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں میڈیا کے حوالے سے پارٹی کی پالیسی بنائی گئی۔

پیپلز پارٹیق

مزید : صفحہ آخر