سرکاری حج سکیم ، سبسڈی کا معاملہ کابینہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ

سرکاری حج سکیم ، سبسڈی کا معاملہ کابینہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کی سبسڈی کا معاملہ طے نہ ہو سکا،وزارت مذہبی امور کی طرف سے 40 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی کی درخواست وزارت خزانہ نے خود منظوری دینے کی بجائے وزیر اعظم سے منظوری لینے کیلئے 16جنوری کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ،حج پالیسی آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل،سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی جنوری کے آخری دنوں میں لینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،بنکوں کو تیار رہنے اور اپنے معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،بنک عملے کی تربیت 15جنوری کے بعد شروع کی جا رہی ہے ۔

سبسڈی

مزید : صفحہ آخر