الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ نے ونٹر پیکیج کا آغاز کردیا

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ نے ونٹر پیکیج کا آغاز کردیا

لاہور (سٹی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ نے ونٹر پیکیج کا آغاز کر دیا،اس مہم کے تحت 2000 مستحق خاندانو ں کو ونٹر پیکیج دیئے جائیں گے۔صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کرامت کالونی میں سو گھرانوں میں ونٹر پیکیج کی تقسیم کے موقع منیجر آپریشنز الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ شہباز چوہان نے کہا کہ لاہور کے علاوہ فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، بنی گالہ ، اٹک اور مری میں رہنے والے یتامی میں بھی تقسیم کریں گے ۔ اس موقع پر نگران کمیونٹی سینٹر خالدہ اشرف اور مسرت اکرام بھی موجود تھیں۔ کرن عامر نے کہا کہ الخدمت کا خواتین ونگ غربت کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نادار افراد کی ہر طرح سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1