سپریم کورٹ، رواں ہفتے ا ے پی ایس پشاور حملہ از خود نوٹس سمیت مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ، رواں ہفتے ا ے پی ایس پشاور حملہ از خود نوٹس سمیت مختلف مقدمات کی ...

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج) پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان ا ے پی ایس پشاور حملہ از خود نوٹس سمیت مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان اے پی ایس پشاور حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی ،ملک میں بڑھتی آبادی کیس کی سماعت ہوگی ،پانی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔بیرون ملک اکاؤنٹس کیس ٗآئی پی پیز ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت ہوگی۔ عدالتی ہفتے کے دور ان لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کیس کی سماعت ہوگی ،بینچ میں سندھ میں ساف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی ،ڈھدوچہ ڈیم تعمیر کیس ٗاتفاق شوگر ملز منتقلی کیس اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھ پت جیل میں دماغی معزور قیدی کی پھانسی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوگی ،انتخابی عزرداری سے متعلق درکواستوں کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا ،ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت ہوگی ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کریگا ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوگی ،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا۔

مزید : صفحہ آخر