پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن، ٹروتھ اینڈ ری کنسیلئیشن گروپ نے میدان مار لیا

پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن، ٹروتھ اینڈ ری کنسیلئیشن گروپ نے ...

لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ٹروتھ اینڈ ری کنسیلئیشن گروپ نے میدان مار لیا, نوید شہزاد مرزا پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر,عبدالرؤف جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔۔۔.پی ایم ایس آفیسرز ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019کا معرکہ ’’ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیئیشن گروپ ‘‘نے اپنے نام کرلیا۔لاہور ,راولپنڈی اور ملتان میں بیک وقت پی ایم ایس آفیسرزایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 10سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیئیشن گروپ نے 36ووٹوں کی برتری سے ’’پروگریسو گروپ ‘‘کوشکست دے دی۔نومنتخب صدر نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ پی ایم ایس افسران کے حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوشش جاری رکھیں گے۔

پنجاب بھر کیبارہ سو پی ایم ایس افسران میں سیچار سو بائیس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیئیشن گروپ کو مجموعی طور پر 229جبکہ پروگریسو گروپ کو 193 ووٹ کاسٹ ہوئے۔نتائج کے مطابق نوید شہزاد مرزا صدر,سہیل شہزاد سینئر نائب صدر، عبد الروف جنرل سیکرٹری، عثمان جلیس جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔عثمان جلیس,جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر جعفر گجر، سیکرٹری خزانہ کے لئے حسن دگل جبکہ سیکرٹری کوآرڈینیشن کی نشست پر اکرم بھٹی کامیاب قرار پائے۔۔۔.

مزید : میٹروپولیٹن 1