حکومت کے قادیانیت نواز اقدامات قابل مذمت ہیں،عزیز الرحمان ثانی

حکومت کے قادیانیت نواز اقدامات قابل مذمت ہیں،عزیز الرحمان ثانی

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، ،مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا جمیل الرحمن اختر، ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا خالدمحمودنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے قادیانی نواز اقدامات کی وجہ سے امت مسلمہ شدید اشتعال واضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہے کراچی کے سرکاری کالج میں قادیانی ٹیچر کی ارتدادی سر گرمیاں لمحہ فکریہ ہیں ۔

سرکاری اداروں میں قادیانیت کے کفریہ عقائد کی تبلیغ سے مسلمان طلباء میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا ہے۔

حکومت قادیانی ٹیچر کی اسلام و آئین دشمن اقدام کیخلاف آئینی اور قانونی کاروائی کرے بصورت دیگر مسلمان اس آئین شکنی کے خلاف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔حکومت ذمہ داروں کیخلاف بھی کاروائی کرے جنہوں نے ایسی غلیظ حرکت کر کے ملت اسلامیہ میں بے چینی کی کیفیت پیداکی ہے۔علما ء نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قایانیت نوازی میں تمام سابقہ ریکارڈتوڑ دیے ہیں ،حکومت کے قادیانیت نواز اقدامات کی وجہ سے مسلمانوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے حکومت کے قادیانیت نواز اقدامات یہ امت کے لیے اب ناسور بن چکے ہیں۔ عاشقان رسول ختم نبوت کے ایمانی معاملے میں خاموش نہیں رہیں گے۔ ن لیگی حکومت غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ملک کو سیکولر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1