افغان مسئلہ کے حل تک پاک امریکہ تعلقات پر بات نہیں ہوسکتی، معید یوسف

افغان مسئلہ کے حل تک پاک امریکہ تعلقات پر بات نہیں ہوسکتی، معید یوسف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں پاک امریکہ تعلقات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی انسٹیٹیوٹ ایسوسی ایٹس کے نائب صدر معید یوسف کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ 18 ماہ سے غیر فعال ہیں۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے پڑوسیوں کے بجائے کہیں اور دیکھ رہا ہے۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کے حل تک پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی بات نہیں ہوسکتی، تاہم پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ امریکا اور چین کے ساتھ ایک ساتھ کیسے کام کرنا ہے۔اوکلاہوما یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ایک مصنف عقیل شاہ نے پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت عوام کو آزادی اظہار کی طاقت دیتی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں سازش کی گئی تاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی جماعت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکا جائے۔عقیل شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان تحریک اسٹیبلشمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس انتخابات میں پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر