حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی ،معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے ،سراج الحق

حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی ،معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے ،سراج الحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قوم سیاسی تماشا دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے۔ حکومت اپنے اقدامات اور رویے سے عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔ حکومت آنے والے ضمنی بجٹ میں قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے کمی کا اعلان کرے ۔ اگر حکومت نے مزید قیمتیں بڑھائیں تو عوام برداشت نہیں کریں گے ۔ عام آدمی کی قوت خرید کے ساتھ ساتھ قوت برداشت بھی ختم ہو گئی ہے ۔ اب تک معاشی ڈاکومنٹیشن ہے نہ معیشت کی بہتری کا کوئی منصوبہ حکمرانوں کے پاس ہے ۔ ٹیکسوں اور قیمتوں کو بڑھا کر لوگوں کا خون نچوڑنا معاشی منصوبہ بندی نہیں ظلم اور استحصال ہے ۔ جماعت اسلامی کسی ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے کرپٹ اور بددیانت لوگوں کو فائدہ ہو ۔ ملک کو لوٹنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے اقتدار کے ایوان نہیں ۔ موجودہ حکومت ابھی تک احتساب کو موثر بنانے میں ناکام رہی ہے احتساب اس وقت انقلاب کا ذریعہ بنے گا جب سب کو ایک ہی چھڑی سے ہانکا جائے گا ۔حکمران ہو یا کوئی وزیر مشیر ، جب تک اپنے آپ کو احتساب سے بالاتر سمجھتے رہیں گے ، احتساب پر اعتراضات اور تحفظات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ چھ ماہ میں حکومت عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی سے معمولی ریلیف بھی نہیں دے سکی ۔ ڈالر روپے کو روندتا جارہاہے ۔ روپیہ کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا بن چکاہے اندرونی و بیرونی سرمایہ کار پریشان ہیں ۔ معیشت کا پہیہ آگے بڑھنے کی بجائے الٹا گھوم رہاہے ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے امیر جماعت اسلامی وسطی پنجا ب امیر العظیم نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر حافظ بلال قدر ت بٹ ، سردار ظفر حسین اور صوبائی سیکرٹری جنر ل مولانا جاوید قصوری بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کی چھ ما ہ کی کارکردگی پریشان کن ہے ۔

سراج الحق

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے امیر و سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جما عت اسلا می کے انتہا ئی اہم اور متحرک رکن شیخ الحد یت مولا نا حا فظ محمد عا رف کی اچانک وفا ت سے پیدا ہو نیوالا خلا ء پر نہیں ہو سکتا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جا معہ عربیہ اور مر حوم کی رہا ئش گاہ پر انکے اہلخا نہ سے اظہا ر تعزیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ مر حوم جما عت اسلا می کے اہم اور متحرک رکن تھے جنہوں نے دین اسلام اور انسا نیت کی خد مت کیلئے گرانقدر خد ما ت سر انجام دیں ان کا کہنا تھا کہ شیخ الحد یت مولا نا حا فظ محمد عا رف کی اچانک وفا ت سے جما عت اسلا می ایک اچھے اور مخلص سا تھی سے محروم ہو گئی ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئیگا اس مو قع پر امیر جما عت اسلا می و سینٹر سراج الحق نے مر حوم کے اہلخا نہ سے تعزیت اور مر حوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی اس مو قع پر سٹی امیر جما عت اسلا می مظہرا قبال رندھا وا ،جے آئی یو تھ سٹی کے صدر خرم سلیم کھو کھر ، مولانا ضیاالرحمان،حافظ ضیا الحق ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اظہا ر تعزیت

مزید : صفحہ آخر