مولانا حمداللہ جان کی وفات پرجامعہ اشرفیہ کے علماء دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

مولانا حمداللہ جان کی وفات پرجامعہ اشرفیہ کے علماء دیگر قائدین کا اظہار ...

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر مختلف نے ملک کے نامور بزرگ عالم دین شیخ القرآن و الحدیث مولانا حمد اللہ جان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ہوئے کہا کہ مولانا حمداللہ جان کی تمام زندگی دین اسلام کی اشاعت و ترویج میں گذری اور وہ اپنے اکابرین و اسلاف بالخصوص شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کی جیتی جاگتی تصویر تھے وہ زندگی کے آخری سانس تک درس و تدریس اور تحریر و تصنیف میں مصروف رہے پاکستان سمیت پوری دنیا میں ان کے ہزاروں شاگرد اور لاکھوں عقیدت مند موجود ہیں ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین اور معروف علمی شخصیت سے محروم ہوگیا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے مولانا حمداللہ جان کی وفات پر تعزیتی اجلاس میں مولانا حمداللہ جان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 1