کسی مدرسہ کو چھیڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شوکت یوسفزئی

کسی مدرسہ کو چھیڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) وزیراطلاعات خیبرپختونخو ا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی دھمکیاں بے ضرر ہیں ان کو سنجیدہ نہ لیا جائے ، سید غنی کا وفاقی وزراء پر سندھ آنے کی پابندی لگانے کا بیان بچکانہ اور خطرناک ہے مولانا فضل الرحمن مدارس پر سیاست کر رہے ہیں حکومت مدارس کا احترام کرتی ہے اور انہیں چھیڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے سیاستدان بے روزگار ہو گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت یوسفزئی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء پر پابندی لگانے کی باتیں کرنیوالے قانون اور آئین سے باخبر ہیں یہ سب احتساب سے بچنے کے ڈرامے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کہاں سے الہام ہو گیا ہے کہ آئے روز مدارس کے حوالے سے بیان دے رہے ہیں حکومت مدارس کا احترام کرتی ہے اور کسی مدرسے کو چھیڑنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کو متحد کرنے کی باتیں کرنیوالے آپس میں لڑتے رہے ہیں محض اسمبلی تک رسائی کیلئے ان کو پختونوں کا اتحاد یاد آرہا ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تمام اپوزیشن متحد ہو بھی جائے تب بھی احتساب کا عمل جاری رہے گا ۔ایک سوال کے جواب میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی کابینہ میں توسیع پر کوئی مسئلہ، وزیراعلیٰ جب چاہیں کابینہ میں توسیع کر سکتے ہیں وقت سے پہلے انتخابات کرنے کے سوال پر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسا کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے یہ مطالبہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے بے روزگار ہونیوالے سیاستدان کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -