کشمیری عوام ناروے کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مشعال ملک

کشمیری عوام ناروے کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مشعال ملک

اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ناروے کے وزیراعظم کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ناروے کے وزیراعظم نے ہندوستان کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کی ۔مشعال ملک نے کہا کہ ناروے کے وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ذاتی طور پر خود کو پیش کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام ناروے کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہو گا کشمیر حل طلب مسئلہ ہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ۔مشعال ملک نے کہاکہ عالمی دنیا مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی بربریت بند کروانے کے لیے عالمی برداری بھارت پر دباؤ ڈالے ۔

مزید : صفحہ آخر