بحیثیت وزیر اعلی اور پارٹی چیئرمین فرائض کی انجام دہی جاری رکھوں گا ، جام کمال

بحیثیت وزیر اعلی اور پارٹی چیئرمین فرائض کی انجام دہی جاری رکھوں گا ، جام ...

کوئٹہ (این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیر اعلی اور پارٹی چیئرمین اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھوں گا ، فساد پیدا کرنے والے عناصر کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،پارٹی میں پھوٹ ڈال کر اسے کمزور کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرافواہیں اورغلط فہمی پھیلانے والے کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے پارٹی کی تنظیم سازی کا آغازاس ہفتہ سے کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ایس ڈی پی، ترقیاتی منصوبوں ،نوکریوں میں باقاعدگیوں اراضی کے ریکارڈ میں ردوبدل اورکرپشن کو وزیر اعلی سیکریڑیٹ سے نچلی سطح تک لے جانا بلو چستان کی پسماندگی کی وجہ ہے۔ اس صورت حال کے ذمہ دار ان چند لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ وہ کن کن معاملا ت میں ملوث رہے ہیں ہماری مخلوط صوبائی حکومت نے ہر مسئلہ پر ایکشن لیا قانون سازی کی اور موثراقدامات اٹھائے پارٹی میں پھوٹ ڈال کر اسے کمزور کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

جام کمال

مزید : صفحہ آخر