فیصل آباد میں پولیس مقابلہ ،2ڈاکو ہلاک ،4فرار ہونے میں کامیاب

فیصل آباد میں پولیس مقابلہ ،2ڈاکو ہلاک ،4فرار ہونے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ جہانگیر موڑ میں مبینہ پولیس مقابلہمیں2ڈاکو ہلاک اور4فرارہوگئے ،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے جہانگیر موڑ کے قریب 6نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا شہریوں کو لوٹ رہے تھے ،15پر اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے گئے، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں اورفرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس مقابلہ

مزید :

صفحہ آخر -