وزیر اعلیٰ پنجاب کا ممتاز بزرگ عالم دین، شیخ القرآن و حدیث مولانا حمد اللہ جان کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ممتاز بزرگ عالم دین، شیخ القرآن و حدیث مولانا حمد اللہ ...

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز ایکسپریس میڈیا گروپ اشفاق اللہ خان کے والد، ممتاز بزرگ عالم دین، شیخ القرآن و حدیث مولانا حمد اللہ جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سو گوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر