عمران خان کادفاع کروں گا انکے خاندان یاعلیمہ خان نہیں،ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

عمران خان کادفاع کروں گا انکے خاندان یاعلیمہ خان نہیں،ترجمان وزیر اعلیٰ ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے میں علیمہ خان کا دفاع نہیں کروں گا ، عمران خان اورحکومت کا د فا ع کروں گا ،ان کے خاندان کادفاع نہیں کروں گا۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا زلفی بخاری کو ای سی ایل سے اس ادارے نے نکالا ہے جس نے نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالا تھا ، ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو ماضی کی حکومت نے کیاہے۔ تحریک انصاف اور ن لیگ کا ایک فرق ہے میں علیمہ خان کا دفاع کرنے کیلئے یہاں موجود نہیں ، میں صرف عمران خان اور حکومت کا دفاع کروں گا ، میں کسی کی لمیٹڈ کمپنی کا غلام نہیں ہوں۔ سندھ کاجو حال ہے ، ایسے میں پیپلز پارٹی کاردعمل مضحکہ خیز ہے ، 80ہسپتالوں کی مشینری خرید ی گئی جو ہسپتالوں میں خراب ہورہی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ آخر