تبدیلی آگئی‘ پی آئی اے نے ایک سال میں100ارب ریونیو حاصل کیا

تبدیلی آگئی‘ پی آئی اے نے ایک سال میں100ارب ریونیو حاصل کیا

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے ادارے نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 100ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی اے نے ترقی کا عمل جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے آخری پانچ ماہ میں ریکارڈ بزنس کیا ، پی آئی اے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ90ارب روپے ٹکٹوں کی فروخت،5ارب کارگو اور5ارب روپے اضافی سامان کی مد میں حاصل کیے گئے۔سال 2018میں پی آئی اے کا سیٹ سیکٹر78فیصد رہا، اخراجات میں کمی کے ساتھ آپریشنل پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے ریونیو حاصل ہوا۔اس کے علاوہ پی آئی اے نے یو کے اسٹیشن سے110ملین پاؤنڈز کا ریونیو حاصل کیا جبکہ برطانیہ میں 50فیصد ریونیو لندن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔مجموعی طور پر ریونیو مانچسٹر، برمنگھم اور بیڈفورڈ میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔ پی آئی اے نے رواں مالی سال میں برطانیہ میں دس سال کاریکارڈ بزنس کیا۔علاوہ ازیں پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جدہ کیلئے ملک بھر سے ہفتہ وار28پروازوں میں اضافہ کرکے 35 کیاجائے گا، یہ اضافہ عمرہ زائرین کی سہولت اور دیگر پاکستانی مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔پی آئی اے رواں سال پندرہ جنوری سے سیالکوٹ سے پیرس بارسلونا سے پروازیں شروع کررہی ہے، پی آئی اے 2019میں اپنے جہازوں کی فلیٹ میں بھی اضافہ کررہی ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران چار طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرے گی۔

پی آئی اے

مزید : صفحہ آخر