انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی ، لوکل گورنمنٹ بلوچستان انتخابات،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا

انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی ، لوکل گورنمنٹ بلوچستان انتخابات،الیکشن کمیشن ...

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس( آج) پیر کو ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی، صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواکے حلقوں پی کے 100 ۔ 115 اور لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے انتخابات کے حوالے سے 14 جنوری 2019 کو سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے،اجلاس میں چیئرمین نادرا،صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کے شعبہ انتخابات،لوکل گورنمنٹ اور انتخابی فہرست کے افسران شرکت کریں گے، اجلاس میں اب تک کی پیش رفت اور تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر