وزیراعظم عمران خان کی مخلص قیادت میں ملک صحیح سمت میں بڑھ رہا ہے،علی محمد خان
اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مخلص قیادت میں ملک صحیح سمت میں بڑھ رہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان بھاری قرضوں کا سامنا کررہا ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ اس کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو موثر اقتصادی منصوبہ بندی کے ذریعے اس بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف کی بجائے اپنے دوست ممالک سے تعاون طلب کیا اور وہ اس کا مثبت جواب دے رہے ہیں۔
علی جان