ریٹائر منٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا اغاز کرونگا ، پاکستان کی بہتری کیلئے کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس میں سب سے آگے ہوں گے : چیف جسٹس

ریٹائر منٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا اغاز کرونگا ، پاکستان کی بہتری کیلئے کوئی ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ہے. پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لیکر جانا ہے۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں صحافیوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئیچیف جسٹس نے مزید کہا کہ اپنی ریٹائر منٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا آغاز کروں گا .فری لیگل کلینک میں مظلوم، غریب اور بے سہارا افراد کو فری قانونی امداد دوں گا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس کے ہر اوّل دستہ میں شامل ہوں گا. یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا۔صحافتی اداروں میں کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور ان کی نوکریوں کے تحظ کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرادرا ادا کروں گا۔نوائے وقت گروپ کا تحریک پاکستان میں اہم کردار تھا اسے بند نہں ہونے دیں گے۔ پی ایف یو جے اور پی یو جے کے عہدیداروں پرمشتمل وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اورانہیں مختلف صحافتی اداروں میں کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول