بھارت سفارتی آداب بھول گیا ، نئی دہلی میں پاکستانی کمیشن کا اہلکار گرفتار ، کئی گھنٹے بعد رہا

بھارت سفارتی آداب بھول گیا ، نئی دہلی میں پاکستانی کمیشن کا اہلکار گرفتار ، ...

نئی دہلی ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ، سٹاف رپورٹر ) پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو نوٹ پر زبردستی دستخط کروانے کے بعد چھوڑ دیا گیا، پاکستان کا شدید احتجاج، اقدام ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قراردیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے ایک پاکستانی ہائی کمیشن اہلکار کو کئی گھنٹے حراست میں رکھا اور ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کرانے کے بعد چھوڑا گیا۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس معا ملے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے بھارتی اقدام ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان اس حرکت کا بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

سفارتکار، گرفتار

مزید : صفحہ اول