وزیراعظم عمران خان 22جنوری کو دوحہ جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 22جنوری کو دوحہ جائیں گے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کو دوحہ جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر بھیجنے کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان امیر قطر سمیت اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم قطری قیادت کے ساتھ ایل این جی کی درآمد اور افرادی قوت کی برآمدگی کے معاملے پر بھی گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم دورہ

مزید : صفحہ اول