شہباز ، حمزہ اور سلمان کیخلاد نیا کیس تیار ، ہنڈی کے ذریعے قوم منتقلی کا الزام

شہباز ، حمزہ اور سلمان کیخلاد نیا کیس تیار ، ہنڈی کے ذریعے قوم منتقلی کا ...

لاہور(اے این این ) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے ایک اور آزمائش، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار ہو گیا۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل، نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپرہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کاالزام ہے۔نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے انکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔

نیا کیس

مزید : صفحہ اول