ملک کے بالائی علاقوں میں شیدی برف باری ، وادی کا غان میں 15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملک کے بالائی علاقوں میں شیدی برف باری ، وادی کا غان میں 15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ملک کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا سلسلہ اتوار کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ٗ وادی کاغان میں برف باری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،شدید برف باری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم اور سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ٗمری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق وادی کاغان کے مختلف مقامات میں شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے ٗ بعض علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ٗملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے باعث اکثر سڑکیں بند ہوچکی ہیں اور شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار لگ گئیں اور سیاح پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام کے باعث مشینری سے برف کی صفائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔مری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس پر سیاحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔علاقے کے لوگ اکثر اپنی مدد آپ کے تحت ان راستوں سے برف ہٹا رہے ہیں تاکہ اس پر چلنے والے لوگ پھسل کر گرنے سے بچ جائے۔ لواری ٹنل کا راستہ بھی برف باری کے باعث بند ہے اور لواری سرنگ کے دونوں جانب یعنی دیر اور چترال کی جانب سڑک پر کھڑی پانی جم کر بالکل شیشہ کی طرح برف بن چکی ہے اور اس پر گاڑی چلنا ناممکن ہوا ہے اکثر گاڑی اس برف بنی سڑک پر گزرتے ہوئے گرنے کا حطرہ ہوتا ہے۔ وادی کیلاش کے آحری گاؤں شیخانندہ میں مین گیل گول نالے میں برفانی تودہ گرنے سے بارہ افراد دب چکے تھے جن کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئے تاہم دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ۔برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔
برف باری

مزید :

صفحہ اول -