جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری منظور

جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری منظور

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری کی منظوری دیدی، سیکرٹریٹ کیلئے 50کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 424 روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے فنڈز میں تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں 23 کروڑ 90 لاکھ اور آپریٹنگ اخراجات کیلئے 21 کروڑ 18 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ افسران کیلئے 1300 سی سی 8 گاڑیاں اور 1000 ہزار سی سی 13 گاڑیاں خریدی جائیں گی پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز ملتان کے قریب 9 کنال 1 مرلہ اراضی بھی حاصل کر لی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے بورڈ 18 افسران پر مشتمل ہو گا۔ بورڈ کا سربراہ ممبر پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب ہو گا۔

مزید : صفحہ اول