الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر ،اپوزیشن و حکومت میں آج مشاورت ہوگی

الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر ،اپوزیشن و حکومت میں آج مشاورت ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے دونئے ارکان کی تقرری کے معاملہ پراپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی غیر رسمی مشاورت کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق غیر رسمی مشاورت میں اپوزیشن اور حکومتی اتحادی چھ،چھ امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں تیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کاپہلا اجلاس منگل کوہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چئیرمین کمیٹی کاانتخاب بھی کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق 12رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 8 ارکان قومی اسمبلی اور4سینیٹرز شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں میاں محمد سومرو، عمرایوب خان، فخر امام، رمیش کماراوراعظم خان سواتی شامل ہیں ۔رانا ثناء اللہ، سید خورشید شاہ، شاہدہ اختر علی،مرتضی جاوید عباسی، نصیب اللہ بازئی، مشاہد اللہ خان اور سکندر میندھرو شامل ہیں ۔ پارلیمانی کمیٹی الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان کیلئے نئے ممبرز کا تقرر کرے گی ٗالیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو اور ممبر بلوچستان شکیل بلوچ 26جنوری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

مزید : صفحہ اول