منی بجٹ سے قبل پارٹی رہنماؤں کی مخالفت جہانگیر ترین پیش پیش، اسد عمر کو دباؤ کا سامنا

منی بجٹ سے قبل پارٹی رہنماؤں کی مخالفت جہانگیر ترین پیش پیش، اسد عمر کو دباؤ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر کی پارٹی کے ساتھیوں کی جانب سے ہی مخالفت ہورہی ہے اور انہیں اپنی پالیسیاں پیش کرتے وقت سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا تحریک انصاف کے اہم رہنما جہا نگیر ترین کی اپنے ہم خیال ساتھیوں کیساتھ کوشش ہے اسد عمر کے فیصلوں اور اقدامات کو ناکام بنایا جائے، اس صورتحال کی وجہ سے قومی معیشت کے حوالے سے اہم فیصلہ سازی میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو کافی مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت حالیہ 2 اجلاسوں میں جہانگیر ترین نے اسد عمر کو کارنر کرنے کی بھرپور کوشش کی، ان مذاکراتی اجلاسوں میں آئی ایم ایف کے نما ئند وں سے بات چیت بھی شامل تھی۔ جب ایکسپریس ٹریبیون کی جانب سے جہانگیر ترین سے اس حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کو ئی جواب نہیں دیا۔

اسد عمر مخالفت

مزید : صفحہ اول