گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی، متعدد اضلاع کی بجلی معطل

گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی، متعدد اضلاع کی بجلی معطل

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک)گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کر گئے جس کے باعث تین صوبوں کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔چند روز قبل شدید دھند کے باعث گڈو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

گڈو پاور ہاؤس

مزید : صفحہ اول