پنجاب حکومت کافیاض چوہان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور

پنجاب حکومت کافیاض چوہان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) حکومت نے وزیر اطلاعات پنجاب کو تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کردی ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب لگانے پر غورکیا جا رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات پنجاب کے عہدہ سے تبدیل کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماوں سے مشاورت شروع کردی ہے ان کی کارکردگی سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی مطمئن نہیں ہیں، ان سلسلے میں وزیراطلاعات کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب لگانے پر مشاورت کی جارہی ہے ،یہ تبدیلی بھی جلد متوقع ہے، فیاض الحسن چوہان کو کوئی اور وزارت دیئے جانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
فیاض چوہان تبدیل

مزید :

صفحہ اول -