نوازشریف اسیرجمہوریت ،آمرانہ قوتوں کیخلاف چٹان بن کر کھڑے ہیں،جاوید ہاشمی

نوازشریف اسیرجمہوریت ،آمرانہ قوتوں کیخلاف چٹان بن کر کھڑے ہیں،جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما نہال ہاشمی نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،اس موقع پردونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ لیگی قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی اسیری کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو جاوید ہاشمی کا کہنا تھا میاں نوازشریف اسیرجمہوریت ہیں،غیرجمہوری قوتوں کیخلاف چٹان بن کر کھڑے ہیں، وہ میاں نوازشریف کی رہائی کیلئے قومی سطح پر کمیٹی بنانے کا سوچ رہے ہیں۔دریں اثناء نہال ہاشمی نے بہاولنگر میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما پیرعدنان بودلہ کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی،اس موقع پر خرم عباس بھٹی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -