قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہوگا

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کااجلاس (آج)پیر کو شروع ہوگا ٗ صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن ارڈرز ابھی تک جاری نہ ہوسکے۔ذ رائع کے مطابق (ن )لیگ کی بار بار درخواست کے باوجود سپیکر اسد قیصر پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر خاموش ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی قانون سازی برانچ نے اپنی رائے کے ساتھ فایل سپیکر کو بھجوائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن ارڈر گزشتہ ورز جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق کے پروڈکشن ارڈرز جاری ہونے کی ن لیگ منتظر ہے ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سے شروع ہوگا جس کے لیے سعد رفیق کے پروڈکشن ارڈرز کی درخواست کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج اور بائیکاٹ کی حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق حکومت ضمنی بجٹ بل ایوان میں پیش کرے گی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے دوران احتجاج اور بائیکاٹ کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے اور اجلاس میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں تاہم خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز تاحال جاری نہ ہو سکے۔پیپلز پارٹی بھی آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر احتجاج اور بائیکاٹ کرے گی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کا مطالبہ کرے گی۔

مزید : صفحہ اول