قوم کی نظریں عمران خان پر ، آصف زرداری او ر نواز چشریف نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی : فواد چودھری

قوم کی نظریں عمران خان پر ، آصف زرداری او ر نواز چشریف نے اپنی سیاسی قبر خود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے آصف زرداری اور نوازشریف نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے اور اب قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کے بڑے شہروں میں میلے منعقد کیے جاتے تھے لہٰذا ثقافتی میلوں کی روایات کو بحال کریں گے۔ وزیراعظم تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی ریاست کیلئے کوشاں ہیں اور قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران کا وڑن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی بھی ہے جب کہ پاکستان میں ہمیں کسی قسم کا سیاسی چیلنج درپیش نہیں اور گڈگورننس میں ہمارا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 23 تاریخ کو بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے کیوں کہ پچھلے تمام بجٹ جعلی تھے، اب اصلی بجٹ آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹا بھائی قید کے باوجود اپنے گھر میں رہ رہا ہے اور نیب کے ملزم شہباز شریف نیب ہی کو اپنے سامنے پیش کا ہونے کا حکم دیتے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے۔سابق امریکی سفیر کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیمرون کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے اور شاید وہ کافی عرصے سے واشنگٹن نہیں گئے، اس لیے انہیں پاک امریکا تعلقات کے بارے میں علم نہیں ہے، امریکا اور پاکستان کے تعلق بہتر ہورہے ہیں۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔فواد چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں جن کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے۔سعودی وزیر اطلاعات نے بھی فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -