بینظیر ایئرپورٹ پر بلاول کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا،بال بال بچ گئے

بینظیر ایئرپورٹ پر بلاول کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا،بال بال بچ گئے

اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیربھٹوایئرپورٹ پرنجی طیارہ پھسل کررن وے سے اترگیا طیارے میں بلاول بھٹو زرداری بھی سوار تھے تاہم بلاول بھٹوزرداری سمیت تمام سوار افراد محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤ س روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کے پرائیویٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ بلاول بھٹو کا پرائیویٹ طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور طیارے میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔ ایئر پورٹ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، بلاول بھٹو کا نجی طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے لگا تو پھسل کر رن وے سے نیچے اترگیا اور 10 فٹ دور تک گیا۔بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے ہائیڈرولک بریک فیل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا، طیارہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے، واقعے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔

بلاول طیارہ

مزید : صفحہ اول