پاکستان میں امیر ترین افراد کی فہرست جاری ، شاہد خان کا پہلا نمبر ، آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل

پاکستان میں امیر ترین افراد کی فہرست جاری ، شاہد خان کا پہلا نمبر ، آصف ...

کراچی(این این آئی) پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح امیرترین شخصیات موجود ہیں جن کی دولت کا اندازہ اربوں ڈالرز میں لگایا گیا ہے۔2019ء کی شروعات میں سامنے آنے والی نئی فہرست میں پاکستان کے امیر10افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح پہلے مقام پر ہیں ان کی دولت تقریبا 7.2 ارب ڈالر ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام بھی شامل ہیں۔دوسر ے نمبر پر بیسٹ وے گروپ اور یو بی ایل کے مالک انور پرویز ہیں، جن کی کل دولت 3.8ارب ڈالر ہے۔تیسرے نمبر پر میاں منشا ہیں جن کی دولت 1.9ارب ڈالر ہے۔ آصف زرداری کی دولت کا اندازہ 1.8 ارب ڈالر ہے، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض، ہاشو گروپ آف کمپنیز کے صدر ہاشوانی، شان گروپ کے ناصر شان اور آئی ٹی سیکٹر کے اشعر عزیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ

مزید : صفحہ اول