مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویربنا کرسوشل میڈیا پرڈال رہے ہیں،شہریارآفریدی

مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویربنا کرسوشل میڈیا پرڈال رہے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال کر میری شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وز یرمملکت شہریارآفریدی نے اپنے حوالے سے میڈٰیا پر چلنے والی تمام منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسلام آباد سمیت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم میں نے شروع کی اور منشیات کی روک تھام کیلئے سڑ کو ں اور بسوں پر آگاہی مہم چلا رہا ہوں۔ چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے اس لیے یہ میری شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دوران مہم اگر کوئی میرے ساتھ تصویر بنا کر استعمال کر رہا ہے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ میں عام سیاسی ورکر ہوں، کسی کو اپنے ساتھ تصویر لینے سے منع نہیں کرسکتا جبکہ منشیات کے خلاف مہم میں وزیر اعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

شہریارآفریدی

مزید : صفحہ اول