ہم امریکہ کو جتنی عزت دیتے ہیں وہ اس کا حقدار نہیں،حنا ربانی کھر

ہم امریکہ کو جتنی عزت دیتے ہیں وہ اس کا حقدار نہیں،حنا ربانی کھر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) حنا ربانی کھر نے کہا ہے پاکستان کو امریکہ سے روابط بہتر کرنے سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات کو بہتر کرنے چاہیے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پاک امریکہ تعلقات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد نے کسی ملک کا اسٹریٹجک پارٹر بننے کے بجائے خاموش ریا ست کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے پاکستان دنیا میں قوموں کے سامنے اپنی عزت نہیں کرواسکتا۔ پاکستان کیلئے اہم ترین ممالک اس کے پڑوسی افغانستان، بھارت، ایران اور چین ہیں اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کے بجائے پہلے ان ممالک کیساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔پاکستان ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اسٹریٹیجک پارٹنر تصور کرتا ہے لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔پاکستان میں امریکہ کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی عزت کا حق دار نہیں کیونکہ ہماری معیشت امریکی امداد پر انحصار نہیں کرتی۔موجودہ حکومت کی چین کے نقش قدم پر چلنے کی مثال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا چین نے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت مخالف سمت میں جارہی ہے۔

حنا ربانی

مزید : صفحہ اول