گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر ہوگی، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان

گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر ہوگی، وزیر پٹرولیم غلام سرور ...

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر ہوگی، آئل ریفائنری کی تعمیر پر دس ارب ڈالر لاگت آئے گی ، یومیہ دو لاکھ 50 ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ ایک بیان میں چین کو گوادر میں سعودی عرب کی آمد پر کوئی خدشہ نہیں ، توقع ظاہر کی کہ آئندہ ماہ سعودی عرب کے ولی عہد کی آمد کے موقع پر آئل ریفائنری کے قیام کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔ ان کا دعوی تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں سعودی عرب کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ منصوبے کے مطابق گوادر میں تعمیر ہونے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری ہوگی۔گوادر میں آئل ریفائنری دس ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی جو یومیہ دو لاکھ 50 ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

غلام سرور

مزید : صفحہ اول