علیمہ خان کو اپنامعاملہ کلیئرکرنے کا کہہ دیا،منی بجٹ ٹیکس فری ہوگا، نعیم الحق

علیمہ خان کو اپنامعاملہ کلیئرکرنے کا کہہ دیا،منی بجٹ ٹیکس فری ہوگا، نعیم ...

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے ن لیگ اورپی پی رہنماؤں کی جانب سے سمجھوتے کیلئے پیغامات آتے رہتے ہیں میراخیال ہے علیمہ خان کوپیغام دیاگیاہے وہ اپنامعاملہ کلیئرکریں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا ملٹری کورٹس معاملے پربحث جاری ہے جلدفیصلہ کرلیاجائیگا،نئے بجٹ میں کوئی ٹیکس عائد نہیں کیاجا رہابلکہ نئے بجٹ میں پاکستان میں بزنس آسان کرنے سے متعلق چیزیں ہوں گی ،عمران خان تمام کمائی پاکستان لے کر آئے،ایک پائی بھی باہر نہیں رکھی آج کسی میں حکومتی ذرا ئع کا غلط استعمال کرنے کی کسی کی ہمت نہیں ،عمران خان کبھی قانون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے عمران خان کا علیمہ خان کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کوتو علیمہ خان کے اثاثوں کا بھی علم نہیں،چیئرمین پی اے سی کا مسئلہ حل ہونے پردیگرکمیٹیوں نے کام شروع کردیا ہے، نظام کی خرابی سے کام ایک دن میں ہونے کی بجائے کئی دن لگ جاتے ہیں، کھا نے پینے کی اہم اشیا کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں ہوابلکہ مارکیٹ میں سبزیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ اول