سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (این این آئی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ٗحکومت کی جانب سے سعودی شہزادے کو دورے کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کی۔حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے ٗان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلکس تعمیر کیا جائیگاٗ آئل ریفائنری بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ہوگی۔سعودی ولی عہد کے دورے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں اہم معاہدے کیے گئے۔

سودی ولی عہد

مزید : صفحہ اول