وفاق کا دیاپیسہ انور مجید کی شوگر مل کی چمنیوں سے نکل رہا ہے، حلیم عادل

وفاق کا دیاپیسہ انور مجید کی شوگر مل کی چمنیوں سے نکل رہا ہے، حلیم عادل

ٹنڈوالہ یار (این این آئی) تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے وفاقی حکومت نے سندھ کی ادویات اور سندھ کی کتابوں کیلئے جو پیسہ دیا تھا وہ انور مجید کی شوگر مل کی چمنیوں سے نکل رہا ہے ، ٹنڈوالہ یار سول اسپتال میں اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا سندھ کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور دیگر مشینری نہیں ہیں، وزراء کو گھروں میں بند کردیں گے اگر انہوں نے کام نہ کیا ، سندھ کے وزیر، ایم پی ایز، سابق ایم پی ایز، سابق ایڈوئزر، سیکریٹریز سرکاری افسران 143 افسران جیل میں ہیں اور 600 سے زائد ضمانتوں پر ہیں آخر کچھ تو کیا ہوگا جسکی وجہ سے ادویات ، کتابیں نہی ملیں ،سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کر رہا ہوں علاقے کے عام لوگوں کی آواز بننا ہمارا فرض ہے انکو ادویات اورکتابیں دینا پڑیں گی۔ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر معین الدین قریشی نے بریفنگ دی اور ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے آغا کیا۔

حلیم عادل

مزید : کراچی صفحہ اول