حکومت عوام کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے : پرویز خٹک

حکومت عوام کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے : پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)وزیر دفاع پرویز خٹک نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال نوشہرہ میں آئی سی یو وارڈ کے افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے ہسپتالوں کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں جو کہ مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے بلاتفریق خرچ کئے جائیں گے عوام تحریک انصا ف کی حکومت سے خوش ہیں یہی وجہ ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے صوبہ خیبرپختونخوا میں دوسری بار اور مرکز میں پہلی بار بھاری اکثریت سے آئی اور اسی طرح تحریک انصاف آئندہ بھی بھاری اکثریت سے صوبوں اور خصوصاً مرکز میں کامیابی حاصل کرتی رہے گی اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ،ایم پی اے ابراہیم خٹک، ایم پی اے میاں خلیق الرحمن، ایم پی اے میاں جمشیدالددین کاکا خیل اور ایم پی اے ادریس خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس سے سیاست اور اقرباء پروری کا خاتمہ ہوچکا ہے اب ہسپتال میں مریضوں کو بلاتفریق طبی خدمات فراہم کی جارہی ہے ڈاکٹروں ، نرسز، کلاس فور، لیب ٹیکنیشنز اور دیگر عملے کی کوئی کمی نہیں ہے ہسپتال میں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات بھی میسر ہیں جس سے مریض اب پشاور ، مردان اور دیگر علاقوں کا رخ کرنے کی بجائے قاضی میڈیکل کمپلیکس آتے ہیں جہاں انہیں بہترین علاج معالجے کی خدمات دی جاتی ہے اسی طرح نوشہرہ میڈیکل کالج میں بھی طلباء وطالبات کو بہترین تربیت دی جارہی ہے ان کے کھانے ،پینے کو بہتر بنایاگیا ہے اور بہترین ہاسٹلز بہت فراہم کردئیے گئے ہیں۔