آئینی طریقے سے سندھ حکومت ختم نہیں ہوسکتی ، امتیاز شیخ

آئینی طریقے سے سندھ حکومت ختم نہیں ہوسکتی ، امتیاز شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکارپور(نامہ نگار ) صوبائی وزیر انرجی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کے پی ٹی آئی حکومت کوپتہ نہیں کے وہ آئینی اور قانونی طریقے سے سندھ حکومت کو ختم نہیں کرسکتے، یہ سندھ ہے اور سندھ پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،سندھ کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اُٹھائی، گیس سندھ کی ہے اور سندھ کو گیس نہیں دی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپورپریس کلب میں پریس کلب کے نو منتخب صدر رحیم بخش جمالی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کے بجلی کے پراجکیٹ سندھ میں ہیں مگر سندھ کو بجلی اور پانی نہیں دی جارہی ہے، کالاباغ ڈیم کے خلاف ہیں اور آئندہ بھی خلاف ر ہیں گے، کالا باغ ڈیم کبھی بھی بننے نہیں دینگے چاہے کوئی بھی کالاباغ ڈیم بنانے کی کوشش کرے،ہم نے مشرف دور میں بھی کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تھی، ایک تو سندھو دریا میں پانی نہیں ہے اوپر سے ڈیم بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، جو ڈیم بنارہے ہیں وھ بھی کرپشن کی نذر ہوگیا جس کا ٹھیکا وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور رزاق داؤد کو دیا گیا ہے جو قانونی طریقے سے درست نہیں ہے، وفاقی حکومت نے اپنے لوگوں کے زبانی حکم پہ ای سی ایل سے نام نکال دیئے تھے لیکن بلاول بھٹو اور سی ایم کے نام نہیں نکالے یہ واضع توہین عدالت ہے اور چیف جسٹس کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہئے، یہ نئے لوگ نہی ہیں بلکہ نااہل لوگ ہیں، انہوں نے پورے ملک کا نظام تباہ کردیا ہے اور معشیت کی حالت بہت خراب ہے، سندہ کی گیس،پانی چوری ہورہا ہے، وفاقی حکومت نے سندہ کو 80 ارب این ایف سی ایوارڈ کے دینے ہیں وہ نہیں دیئے جارہے ہیں، انکا کہنا تھا کے سردی میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، حکمران اگر اپنی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگر پیپلز پارٹی سے مدد مانگے گے تو ہم پھر سوچین گے، اس موقعے پر شکارپور پریس کلب کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا استقبال کیااور سندھی ٹوپی اجرک کے تحفے پیش کیئے۔