کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 1شخص جابحق اور دو زخمی ہوگئے ،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ہنگورہ گوٹھ میں کم سن بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ گلشن حدید اور عزیزآبادمیں مبینہ مقابلوں میں زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر دو پر فائرنگ سے دو افراد رحیم اللہ اور عبداللہ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیاتاہم رحیم اللہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے فرمان نامی نوجوان زخمی ہوا۔گلشن حدید میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔گرفتار ملزمان میں امین عرف مینا، طاہر اور مناف شامل ہیں۔ جن کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیاگیا۔ہنگورہ گوٹھ میں کم سن بچی کے اغوا کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم وسیم بچی کو رکشے میں لیجانے کی کوشش کر رہا تھاتاہم پکڑاگیا۔واقعہ کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔