کراچی ،ملیر کی رہائشی نرس کے اغواء کا ڈراپ سین

کراچی ،ملیر کی رہائشی نرس کے اغواء کا ڈراپ سین

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی نرس کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے 4 جنوری سے لاپتہ نرس کا سراغ لگا لیاہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق لڑکی گھر سے ڈیوٹی کا کہہ کر نکلی اور قربان نامی لڑکے کے ساتھ ملتان چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے اپنی مرضی سے قربان نامی نوجوان سے کورٹ میرج کرلی ہے۔ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے قربان سے شادی کی۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ کراچی کے تھانہ سچل میں درج ہے۔ لڑکی کی تلاش میں کراچی پولیس پنجاب گئی اور سراغ لگایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر