مصطفی کمال کا نظریہ ہی کراچی کی مضبوطی کی ضمانت ہے ،انیس قائم خانی

مصطفی کمال کا نظریہ ہی کراچی کی مضبوطی کی ضمانت ہے ،انیس قائم خانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کا نظریہ ہی کراچی کو مستحکم اور پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت ہے کیونکہ پی ایس پی تفرقات اور تعصب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی آفس پی ایس 94 میں لانڈھی ٹاؤن یو سی 18 کے علاقہ مکین انصار برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس پی پاکستان سیاست کی تاریخ میں واحد سیاسی جماعت ہے جو امن کے پیغام کو فروغ کرنے اور تمام طبقات کے لئے جدوجہد کر رہیں ہے ہماری سیاست کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے انصاری برادری سمیت پی ایس 94 کی حلقہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ 27 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ایس پی کے نامزد امیدوار عرفان وحید کو بھاری اکثریت سے ڈولفن کے نشان پر مہر لگا کامیاب کروئیں اس موقع پر انصاری برادری نے پی ایس پی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر