یورپ میں خون جمادینے والی ٹھنڈ ،برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی

یورپ میں خون جمادینے والی ٹھنڈ ،برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی

برلن (آئی این پی ) جرمنی اور آسٹریا سمیت پورا یورپ خون جما دینے والی سردی سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ، برف کی موٹی تہہ نے گاڑیوں،سڑکوں اور مکانات سب کو سفید چادر میں چھپا دیا ،شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،سو سے زائد پروازوں کی آمد ورفت (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

متاثرجبکہ دفاتر اور اسکول بند ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شدید سردی نے یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جرمنی اور آسٹریا سمیت پورا یورپ خون جما دینے والی سردی کی زد میں ہے۔ برفباری کے بعد سردی سے اب تک 30افراد ہلاک ہوئے۔یورپی ممالک میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ جرمنی کے جنوبی علاقوں میں برف باری کے بعد سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جمع ہے جس نے گاڑیوں،سڑکوں اور مکانات سب کو سفید چادر میں چھپا دیا ہے۔شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،سو سے زائد پروازوں کی آمد ورفت متاثرہوئی جبکہ دفاتر اور اسکول بند ہیں۔آسٹریا میں بھی برفباری کے بعد پھسلن کے سبب سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بندکردیاگیا۔پولینڈ، ناروے چیک ری پبلک اور سلوواکیہ میں بھی شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر