ادویات مہنگی ‘ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘ فیصل خا ن نیازی کی بات چیت

ادویات مہنگی ‘ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘ فیصل خا ن نیازی کی بات چیت

خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے کہاکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

دعوے کرنے والوں نے پہلے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا اور اب علاج ومعالجہ بھی نہ ممکن بنادیاگیا جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصداضافہ غر یب عوام کہا ں جائیں ؟؟۔ مہنگائی ،بے روزگاری کی ماری ہوئی عوام کے لیے علاج و معالجہ بھی مشکل بنادیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتا لو ں میں پہلے سہولیات نایاب ہیں مزید ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام تو علاج کا سوچ بھی نہیں سکتا ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے دینے سے بچا نے کے لیے حکومت اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور نہ صرف حالیہ اضافہ واپس لیاجائے بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے پیش نظرادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔

فیصل نیازی

مزید : ملتان صفحہ آخر